Time 22 جنوری ، 2023
پاکستان

انتخابی مہم کی حکمت عملی تیار، عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا روڈ میپ دیں گے

عمران خان ڈاکٹروں سے اجازت کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے خود میدان میں اتریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل
عمران خان ڈاکٹروں سے اجازت کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے خود میدان میں اتریں گے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان ڈاکٹروں سے اجازت کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے خود میدان میں اتریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جلسوں کا شیڈول تیارکرنے ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں رجیم چینج آپریشن کےساتھ مہنگائی کو ایشو بنایا جائے گا۔

عمران خان نے معاشی ٹیم کومعاشی بحران سے متعلق تجاویزتیاری کی بھی ہدایت کی، ملک کومعاشی بحران سے نکالنےکیلئے عمران خان روڈمیپ دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ انتخابات سے پہلےتحریک انصاف کاپیغام گھر گھرپہنچنا چاہیے۔

مزید خبریں :