13 دسمبر ، 2012
حیدر آباد … ٹنڈو محمد خان میں بچے پر تشدد کرنے والے بااثر شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں چوری کے الزام میں بچے کو برہنہ کرکے تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں ایک بااثر شخص نے موبائل چوری کے شبہے میں 12 سال کے لڑکے کو برہنہ کرکے تشدد کیاگیا جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک لڑکے کو ڈنڈوں سے مارا جارہا ہے جبکہ اس کے منہ پر طمانچے بھی مارے گئے۔ ویڈیو میں لڑکا بااثر شخص سے التجائیں کرتا رہا مگر وہ اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔