Time 23 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں بجلی کی مکمل بحالی میں کتنا وقت لگے گا؟ ترجمان کے الیکٹرک نے بتادیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ اب بھی بجلی سے محروم ہے— فوٹو: فائل
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ اب بھی بجلی سے محروم ہے— فوٹو: فائل

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  بلدیہ، بلوچ کالونی، جیکب لائن، کورنگی، قیوم آباد کے علاقوں میں بجلی کی بحالی جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ اب بھی بجلی سے محروم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم کا استحکام برقرا رکھنےکیلئے بحالی کا عمل بتدریج کیا جا رہا ہے،  آئندہ 3 سے4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشترحصوں میں بجلی بحالی کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کیلئے این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہیں، شہر میں بجلی کی مکمل بحالی میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :