Time 25 جنوری ، 2023
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

تھانہ مندرہ میں سابق ایم پی اے عبدالوحید قاسم سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
تھانہ مندرہ میں سابق ایم پی اے عبدالوحید قاسم سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق عمران خان کی کال پر مقامی قیادت نے نومبر میں جی ٹی روڈ بلاک کیا جس پر تھانہ مندرہ میں سابق ایم پی اے عبدالوحید قاسم سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خلاف قانون مجمع لگانے اور جی ٹی روڈ کو بند کرنے پر درج کیاگیا جس میں جی ٹی روڈ بند کرکے شہریوں کو پریشان کرنے پر 170 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :