پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

صدر مملکت کی لاہور آمدکے موقع پر روٹ کے خصوصی انتظامات، ٹریفک جام ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی لاہور آمدکے موقع پر ٹریفک جام ہوگیا۔

صدر مملکت عارف علوی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے وہ گورنر ہاؤس گئے۔

صدر عارف علوی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے لیے بھی پہنچے، اس موقع پر زمان پارک جانے والا راستہ مال روڈ انڈر پاس کے قریب بندکردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق صدر مملکت کے روٹ کی وجہ سے ڈائیورژن لگائی گئی ہے،کوئی راستہ بند نہیں کیا۔

مزید خبریں :