26 جنوری ، 2023
لاہور: صدر کے علاقے میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق 13 سال کی مریم کو تشددکا نشانہ بناکر جلایا گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کے والدین بچی سے ملنے گئے لیکن مالکان نے ٹال مٹول کی، بچی سے نہ ملوانے پر اس کی والدہ سکینہ بی بی نے شور مچا دیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ماں باپ مالکان کے گھر کے اندر گئے تو بچی بدترین تشدد زدہ حالت میں ملی، بچی 9 ماہ سے ملازمت پر تھی، واقعے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزمان میاں بیوی مفرور ہیں۔