کاروبار
Time 27 جنوری ، 2023

روپے کی قدر گرنے سے زرمبادلہ ذخائرکا بہاؤ فارمل چینل سے بڑھےگا: خرم شہزاد

معاشی تجزیہ کار ختم شہزاد کا ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات جانچے کیلئے مارکیٹ سروے/ فائل فوٹو
معاشی تجزیہ کار ختم شہزاد کا ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات جانچے کیلئے مارکیٹ سروے/ فائل فوٹو

معاشی تجزیہ کار خرم شہزاد نے ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات جانچنے کے لیے کیا جانے والا مارکیٹ سروے جاری کردیا۔

مارکیٹ سروے کے بعد خرم شہزاد نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے زرمبادلہ ذخائرکا بہاؤ فارمل چینل سے بڑھےگا اور فارمل بینکنگ چینل ذرائع کے مطابق ترسیلات زر کا بہاؤ آج سے بہتر ہونے کی امیدیں ہیں جس سے ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر ہونے کی توقعات ہیں۔

خرم شہزاد کے مطابق ورکرز ترسیلات چند مہینوں میں دوبارہ 3 ارب ڈالر ہوجائیں گی، ایکسپورٹس ترسیلات کم از کم 50 کروڑ ڈالر ماہانہ بڑھیں گی جب کہ ایکسپورٹس ترسیلات کی موجودہ سطح 2 ارب ڈالر ماہانہ ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ 4 ماہ پہلے ایڈجسمنٹ کرلی جاتی تو نہ مہنگائی بڑھتی اور  نہ زرمبادلہ ذخائر 6 ارب ڈالرضائع ہوتے، اس سے سب سے بڑا نقصان ملکی ساکھ کو ہوا ہے، سرمایہ کاروں اور ادھار دینے والوں کا اعتماد ملک پر کم ہوا ہے جب کہ تاخیر سے تبادلہ کی ایک بلیک مارکیٹ الگ بن گئی ہے۔

مزید خبریں :