21 فروری ، 2012
ماسکو…روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں پر رونما ہونے والے تنازعات کو روکنے کے لئے ملک کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ روس اپنی مسلح افواج کو جدید بنانے کی غرض سے آئندہ دس سال میں 768 ارب ڈالرسے زائد رقم خرچ کرے گا۔ انہوں نے کسی مخصوص خطرے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم کہا کہ روس کو کسی بھی ممکنہ دشمن کے ہتھیاروں سے بہتر ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے۔