21 فروری ، 2012
کراچی…محمد رفیق مانگٹ…جوہری پلانٹس میں یورینیم کی جگہ تھیوریم کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق ایک سال قبل جاپان کے فوکوشیما،1979میں تھری میل آئی لینڈ اور1986کے چرنوبل کے جوہری پلانٹوں کے خوفناک حادثوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہیں۔ اب ماہرین امریکا پر دباوٴ ڈال رہے ہیں کہ جوہری ایٹمی بجلی گھروں اور دیگر ایسے پلانٹس میں یورینیم کی جگہ تھیوریم کو ایندھن کی جگہ استعمال کیا جائے۔ تھیوریم عنصر کم تابکار ہے اور فضلہ بھی کم پیدا کرتا ہے۔ امریکا کے تمام جوہری پلانٹس میں یورینیم استعمال کیا جاتاہے، تھیوریم کے استعمال سے نئی قسم کا ری ایکٹر جنہیں iquid-fluoride thorium l یا اسے لفٹرLFTRری ایکٹرز کہا جائے گا۔اس میں ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پگھلا ہوا کیمیائی نمک کا ایک مرکب استعمال کیا جائے گا اورایک ٹربائن میں فیوژن عمل سے توانائی کو منتقل کیا جائے گا۔ یہ موجود ہ نظام سے زیادہ موثر ہوگا ،یورینیم کے ایندھن میں سلاخوں کو پانی سے ٹھند ا رکھا جاتا اور کھولتے پانی یا بھاپ کو توانائی کی منتقلی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔