Time 30 جنوری ، 2023
کاروبار

پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہوں گے

مذاکرات میں وفد کی قیادت کرنے کیلئے آئی آیم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر پاکستان پہنچ چکے ہیں— فوٹو: فائل
مذاکرات میں وفد کی قیادت کرنے کیلئے آئی آیم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر پاکستان پہنچ چکے ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) وفد کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہورہے ہیں۔

مذاکرات میں وفد کی قیادت کرنے کیلئے آئی آیم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر  پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کل سے 2 فروری تک تکنیکی مذکرات ہوں گے۔ 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔ 

تکنیکی مذاکرات میں پاکستان اصلاحات کے بارے وفد کو  بریف کرے گا۔ آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔

پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان معیشت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کیلئے اپنا نقطہ نظر  پیش کرے گا اور رعایتیں مانگے گا۔

مزید خبریں :