پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

تاندہ ڈیم واقعہ: بچوں کے ڈیم کی سیر کو جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

کوہاٹ: ڈیم میں کشتی الٹنے کے واقعے کے ویڈیو جیونیوز نے حاصل کرلی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سیر کے لیے تانڈہ ڈیم جانے والے مدرسے کے بچے قطار بنائے ڈیم کی طرف جارہے ہیں۔

ویڈیو میں بچوں کو کشتی میں سوار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بعد ازاں بچے کشتی میں سوار ہوکر ڈیم کی سیر کےلیے جاتے ہیں۔

واضح رہےکہ تاندہ ڈیم واقعے میں اب تک 50 بچوں کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔