پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

وزیر ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کا اشارہ دے دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پاکستان ریلویز میں آٹو میٹک بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنٹ ایپ "رابطہ"متعارف کرانے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو پنشنز اور تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کما کر دے گا تو تنخواہیں ادا ہوں گی، حکومت اپنی جیب سے تنخواہیں نہیں دیتی،ریلوے کے کرائے پہلے ہی زيادہ ہیں ، اگر مزيد بڑھایا تو اتنا ہی کرایہ بڑھائيں گے جتنا ادارے پر بوجھ پڑے گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ روس سے تیل کا معاہدہ ہو گیا تو تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، اس کے بعد مہنگائی بھی کم ہوگی اور وہ ٹرینوں کا کرایہ بھی کم کر سکیں گے، ریلوے کو پاؤں کھڑا کرنے کے لیے40 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال پر خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ تاجر مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کریں، ملک کی خاطر سب کو قربانیاں دینا ہوں گی۔

مزید خبریں :