پاکستان
14 دسمبر ، 2012

ججز تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

ججز تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔جسٹس خلجی عارف پر مشتمل خصوصی بنچ نے صدارتی ریفرنس اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز تقرری کا نوٹی فی کیشن جاری نہ کرنے کے خلاف ندیم احمد ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوران سماعت جسٹس خلجی عارف نے استفسار کیا کہ اگر جسٹس انور کاسی جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں بیٹھنے کے مجاز نہ تھے تواجلاس کی کارروائی پر کیا اثر پڑے گا۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہاکہ جسٹس انور کاسی بطور سینئر ترین جج جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بیٹھنے کے مجاز تھے، کمیشن نے انہیں بطور سینئر ترین جج ہی چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی جس کی پارلیمانی کمیٹی نے منظوری دی۔ججزکا نوٹی فی کیشن جاری نہ کرنے کے لیے وزارت قانون حرکت میں آئی اور 10 اکتوبر 2012 کو جسٹس ریاض کے سینئر ہونے کا ایک خط جاری کیا، س کا مقصد جوڈیشل کمیشن اور پارلیمنٹ کمیٹی کی منظوری پر عمل درآمد روکنا تھا۔

مزید خبریں :