کاروبار
Time 03 فروری ، 2023

پیٹرول مزید 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔

جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

 اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر  دستیاب ہے۔

مزید خبریں :