کھیل
Time 03 فروری ، 2023

ویڈیو: شاہین اور انشا کے نکاح کی تیاریاں جاری

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی جہاں سے لی گئی شاہین کی تصویر ایونٹ پلانر نے جاری کی۔

بعد ازاں ایونٹ پلینر نے مقامی کلب میں نکاح کی تقریب کی تیاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

تصویر میں شاہین شاہ کو وائٹ سوٹ پر مہرون کلر کا کوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

دو روز قبل  شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔

شاہین آفریدی کا نکاح  آج جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا تاہم رخصتی بعد میں ہوگی۔

مزید خبریں :