پاکستان
Time 04 فروری ، 2023

کراچی میں دوربین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد

اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوربین فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں: صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ/ فوٹو: ٹوئٹر/شہزاد رائے
اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوربین فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں: صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ/ فوٹو: ٹوئٹر/شہزاد رائے

کراچی میں دوربین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوربین فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اساتذہ کی بہترین تربیت حکومت کی ترجیح ہے تاکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکیں ۔ 

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے وہ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ 

اس موقع پر بانی زندگی ٹرسٹ شہزاد رائے نے کہا کہ دوربین فاؤنڈیشن اور زندگی ٹرسٹ مل کر اساتذہ کی جدید تربیت کا مشن آگے بڑھاتے رہیں گے۔

مزید خبریں :