05 فروری ، 2023
خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری نے تصدیق کی ہےکہ پولیس لائنز دھماکے کا کیس ٹریس ہوگیا اور ہیلمٹ سے ملنے والے سر کے بال حملہ آور کے ڈین این اے سے میچ کرگئے۔
جیو نیوز کو انٹرویو میں آئی جی کے پی نے بتایا کہ حتمی طورپرکہہ سکتا ہوں دھماکا خودکش بمبار نے کیا، خودکش بمبار تیسری یا چوتھی صف میں بیٹھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کے سرکو باڈی سے دوبارہ جوڑا گیا، ٹی این ٹی سمیت ہائی ایکسپولسیو دھماکاخیزمواد استعمال کیا گیا۔
خیال رہے کہ 30 جنوری کو پولیس لائنز مسجد کے پرانے مین ہال میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 84 افراد شہید ہوئے تھے۔