پاکستان
Time 05 فروری ، 2023

ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کیخلاف 12 فروری سے فوارہ چوک پردھرنے کا اعلان

ایک ہفتے میں کارکنان تیاری کریں گے، اگلے اتوار سے فوارہ چوک پرکراچی کامقدمہ لڑیں گے: خالد مقبول صدیقی— فوٹو: فائل
ایک ہفتے میں کارکنان تیاری کریں گے، اگلے اتوار سے فوارہ چوک پرکراچی کامقدمہ لڑیں گے: خالد مقبول صدیقی— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف 12 فروری سے فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ پاکستان اپنے مقدرکے موڑ پر ہے کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں، معیشت سیاست کو لے کر ڈوب جائے گی، جو  وعدہ آپ نے اجداد سے کیا تھا اسے پورا کرنے کا وقت آگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں قومی اسمبلی 9 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی بھی اورجیتے گی بھی، کہاتھا 16سیٹیں تمہارا باپ بھی دےگا۔

ان کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے دستبردار ہوئے تھے اب اس کیلئے دست وگریبان ہونا ہے، بلدیاتی انتخابات میں دستبردارہوکر بتادیاکہ کون خود جیت کر شہر کو ہرانا چاہتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف 12فروری سے فوارہ چوک پردھرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگلے اتوارکوبہادرآبادمرکز فوارہ چوک پرشفٹ کردیں گے۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں کارکنان تیاری کریں گے، اگلے اتوار سے فوارہ چوک پرکراچی کامقدمہ لڑیں گے۔

مزید خبریں :