پاکستان

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نام مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی گلگت بلتستان سعید وزیر کو آئی جی خیبر پختونخوا  لگائے جانے کا امکان ہے۔

سعید وزیر خیبرپختونخوا میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 خیال رہےکہ اس وقت معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

مزید خبریں :