06 فروری ، 2023
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مہندی لگائی کی تقریب کے وینیو کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
شاہین شاہ آفریدی اور انشا کا نکاح چند روز قبل کراچی میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی تھی۔
صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی شاہد آفریدی کو ان کی بیٹی انشا کے شاہین آفریدی کے ساتھ نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کی مبارکبا دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرائیویسی کا خیال نہ رکھنے اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر گلا بھی کیا تھا۔
اب گیدرنگ پی کے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی مہندی کی تقریب کے وینیو کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔
گیدرنگ پی کے نے انسٹا اسٹوری پر شاہین شاہ آفریدی اور انشا کی مہندی لگانے کی تقریب کے وینیو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، شاہین اور انشا کی مہندی لگائی کی تقریب کی کچھ مسحور کن تصاویر پیش کی جا رہی ہیں۔