پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا: ذرائع

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ جانے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل
ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ جانے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو کل ترکیہ کےلیے روانہ ہونا تھا، وزیر اعظم کے ترکیہ کے دورے کی آئندہ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ جانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :