Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 پشاور: لکی مروت میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان ٹانک کی طرف دہشت گرد کارروائی کے لیے جا رہے تھے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 12دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کیا۔

مزید خبریں :