پاکستان
15 دسمبر ، 2012

رحمان ملک کی من موہن سنگھ سے ملاقات، دورہ پاکستانی کی دعوت دی

رحمان ملک کی من موہن سنگھ سے ملاقات، دورہ پاکستانی کی دعوت دی

نئی دلی…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی، وزیرداخلہ نے بھارتی وزیراعظم کو پاکستان آکرترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے کی دعوت دی ، جبکہ بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہ نماوٴں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، ویزا معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے نئے آپشنز پر غور بھی کیا، وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی تلخیاں فراموش کر کے نئے دور کا آغاز کا چاہتے ہیں،رحمان ملک نے بھارتی وزیراعظم کو کہا کہ ان کے آبائی گاوٴں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کراررہے ہیں اور وہ خود آکران منصوبوں کا افتتاح کریں۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں :