پاکستان
15 دسمبر ، 2012

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم مالا کنڈ، ہزارہ ، قلات ، مکران ڈویڑن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڑھی دوپٹہ میں سب سے زیادہ 70 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی، مظفرآباد14، مری 13، اسلام آباد6، سیالکوٹ اور کالام میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی،مری میں 10 انچ تک برف پڑی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، مری اور قلات میں درجہ حرارت منفی 5، سکردو، کوئٹہ اور استور میں منفی تین ، اسلام آباد 9، لاہور 6، کراچی 16، پشاور 7، فیصل آباد9،ملتان 8 اور حیدر آباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :