10 فروری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں خیبر پختونخوا میں ترقیاتی فنڈز میں ہونے والی خرد برد پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
نیب کی طرف سے پی ٹی آئی حکومت کے دور میں 33 ارب روپے کی کرپشن پر کارروائی کی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں خیبر، مہمند اور باجوڑ میں ترقیاتی کاموں کے فنڈز کی خورد برد پر نیب کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔
نیب کی جانب سے خرد برد کی تحقیقات پی ڈبلیو ڈی کے افسران کے خلاف کی جا رہی ہیں۔