Time 10 فروری ، 2023
پاکستان

پاکستان کی غیرملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر پربریفنگ، بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کی تبدیلی کیلئے بھارت کی غیرقانونی کوششوں پربریفنگ دی— فوٹو: فائل
قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کی تبدیلی کیلئے بھارت کی غیرقانونی کوششوں پربریفنگ دی— فوٹو: فائل

پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیرتنازع کے پرامن حل پرمنحصر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ قائم مقام سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی نے غیرملکی سفیروں کو بریفنگ  دی اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔

مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچے کی تبدیلی کیلئے بھارت کی غیرقانونی کوششوں پربریفنگ دی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیرتنازع کے پرامن حل پرمنحصر ہے، بین الاقوامی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےروکے۔

ترجمان نے  مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت پر 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لینے پر زور دے اور بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد کروائے۔

مزید خبریں :