11 فروری ، 2023
بجلی کمپنیوں نے صارفین سے17ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کرنےکی اجازت مانگ لی ہے۔
بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں درخواست دائرکردی ہے۔
نیپرا 22 فروری کو بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرےگی۔
لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ روپے، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ روپے، فیسکو نے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے، میپکونے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ روپے اور آئیسکو نے 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولی کی درخواست دی ہے۔
درخواست کی منظوری کے حوالے سے فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد کرے گی۔