Time 12 فروری ، 2023
پاکستان

کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا 28 سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کاروبار کی غرض سے شارجہ جانے والا 28 سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگیا، لواحقین کی جانب سے سفارتخانے، شارجہ حکام اور دیگر ایجنسیوں سے رابطے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔

بھٹہ چوک لاہور کے رہائشی 28 سالہ زین العابدین کے والد محمد منشا کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 12 اکتوبر 2022 کو کاروبار کے سلسلے میں شارجہ گیا، 23 دن بعد اس کا موبائل فون آف ہو گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش کیلئے وہ خود شارجہ گئے جہاں انہوں نے سی آئی ڈی اور پولیس میں رپورٹس درج کرائیں اور پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا تاہم بیٹے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ شارجہ میں ایک ماہ تک بیٹے کی مسلسل تلاش میں ناکامی کے بعد وہ پاکستان واپس آگئے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا کریڈٹ کارڈ خلیل نامی اس کے بھارتی دوست نے 4 مرتبہ شارجہ اور ایک بار بھارت میں استعمال کیا۔

شارجہ میں لاپتہ ہونے والے 28 سالہ پاکستانی نوجوان زین العابدین کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں ان کی مدد کی جائے۔

مزید خبریں :