Time 17 فروری ، 2023
پاکستان

ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی

ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعے کلیئر کرنے کا حکم دیا گیا ہے: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو
ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے ذریعے کلیئر کرنے کا حکم دیا گیا ہے: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو

لاہور: ریلوے پولیس نے تمام اسٹیشنز اور ٹرینوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ملک بھر میں تمام اسٹشینز، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ہائی الرٹ کردیا گیا  ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریلوےاسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور  اسپیشل برانچ کے ذریعے کلیئر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :