Time 19 فروری ، 2023
پاکستان

گوجرانوالا: ٹریفک پولیس چالان کے بجائے پھول بانٹنے لگی

گوجرانوالا میں ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں کا چالان کرنے کے بجائے پھول بانٹنے لگے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالا پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکلسٹ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس سے قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک آگاہی مہم کا آغاز  بھی کیا گیا ہے تاکہ کارروائی  سے قبل شہریوں کو آگاہی فراہم کی جاسکے۔

چیف ٹریفک پولیس  آفیسر عثمان طارق بٹ کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جو بھی بائیکر آرہا ہے اس کو روک کر گلاب کا پھول پیش کیا جارہا ہے ساتھ ہی ایک فری ہیلمٹ بھی دیا جارہا ہےتاکہ انھیں بتایا جاسکے کہ  ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کی اپنی جان کیلئے کتنا اہم ہے۔

تاہم  پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اس کے باوجود بھی  کوئی شہری خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں :