دنیا
Time 23 فروری ، 2023

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو 

امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان کاسامنا کرنے والی ریاستوں میں2 کروڑ شہری آباد ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے اسکول سمیت سرکاری دفاتر بند ہوگئے ہیں۔

اسی کے ساتھ موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کی دوپہر تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

مزید خبریں :