دنیا
Time 23 فروری ، 2023

جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کشمیریوں کا یومِ مزاحمت، بھارتی فورسز کیخلاف مظاہرے

یوم مزاحمت منانے کا مقصد بھارت کے جنگی جرائم پر دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے: مظاہرین۔ فوٹو فائل
 یوم مزاحمت منانے کا مقصد بھارت کے جنگی جرائم پر دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے: مظاہرین۔ فوٹو فائل

ریاست جموں و کشمیر کے دونوں طرف کشمیریوں کی جانب سے یومِ مزاحمت منایا گیا۔

آزاد کشمیر کے دارالخلافہ مظفرآباد میں آزادی چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے جنگی جرائم پر آج تک کسی کو کٹہرے میں نہیں لایا گیا، یوم مزاحمت منانے کا مقصد بھارت کے جنگی جرائم پر دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا 1991 میں قابض بھارتی فورسز نے 100 سے زیادہ کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گھناؤنے واقعے کی تصدیق کی لیکن بھارتی حکومت نے سانحے کو پروپیگنڈا قرار دے کر بھارتی فوج کو کلین چٹ دے دی تھی۔

مزید خبریں :