دنیا
Time 25 فروری ، 2023

یورپی تحقیقاتی ادارے نے بھارتی صحافت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

پاکستان مخالف جھوٹے بیانیےکو اے این آئی کے ذریعے جعلی میڈیا سائٹس پر وائرل کیا جاتا ہے،ای یو ڈس انفولیب، فوٹو: فائل
پاکستان مخالف جھوٹے بیانیےکو اے این آئی کے ذریعے جعلی میڈیا سائٹس پر وائرل کیا جاتا ہے،ای یو ڈس انفولیب، فوٹو: فائل

فیک نیوز کے حوالے سےکام کرنے والے یورپی تحقیقاتی ادارے ای یو ڈس انفولیب کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارہ  ایشین نیوز انٹرنیشنل (اےاین آئی) پاکستان مخالف جھوٹے بیانیےکو جعلی میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث ہے۔

ای یو ڈس انفولیب نے اےاین آئی کو بیڈ سورس کا نام دے دیا ہے، ڈس انفو لیب کے مطابق اے این آئی جعلی نیٹ ورکس کو 'دہلی سری واستا گروپ' کے ذریعے چلاتا ہے۔

ڈس انفو لیب کا کہنا ہےکہ جعلی این جی اوز کے ذریعے اقوام متحدہ میں پاکستان مخالف تقریبات اور مظاہرے کرائے جاتے ہیں، پاکستان مخالف بیانیےکو ای کرونیکل اور دیگر جعلی میڈیا اداروں کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے، پاکستان مخالف جھوٹے بیانیےکو اے این آئی کے ذریعے جعلی میڈیا سائٹس پر وائرل کیا جاتا ہے۔

یورپی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اے این آئی اُن افرادکا کانفرنسز، تجزیوں اور آرٹیکلز میں حوالہ دیتا ہے جن کا وجود ہی نہیں ہے۔

ڈس انفو لیب نےکہا ہےکہ اےاین آئی نے چارٹر آف میونخ کی خلاف ورزی کی جو کہ آزادی صحافت کے خلاف ہے۔

مزید خبریں :