Time 28 فروری ، 2023
پاکستان

لیاری: پانی اور بجلی کی عدم فراہمی، مشتعل شہریوں کی پیپلزپارٹی کے دفتر میں توڑ پھوڑ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری،بغدادی میں پانی اور بجلی کے ستائے ہوئے  رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران کچھ لوگوں نے پیپلزپارٹی ساؤتھ کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑکی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں 9 مہینے سے پانی نہیں آرہا،ہم نے پیپلزپارٹی کے رہنما خلیل ہوت کو کہا کہ ہم دفتر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ملاقات کے لیے آجائیں، ہم جب پہنچے تو ہمیں دفتر میں جانے نہیں دیا جا رہا تھا۔

مظاہرین کے مطابق خلیل ہوت کے ساتھ موجود شخص نے ہم پر فائرنگ کی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے 14 افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہناہے کہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا،گرفتار ہونے والے افراد میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شیرا نامی ایک کارکن زخمی ہوا ہے۔

مزید خبریں :