Time 28 فروری ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ: صدر نے کے پی الیکشن کی تاریخ دیکر آئینی اختیار سے تجاوز کیا: عارف علوی کے وکیل کا اعتراف

صدر کے پاس کے پی میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، صدرمملکت نےفیصلہ کیاہے کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں: وکیل صدر سلمان اکرم راجہ— فوٹو:فائل
 صدر کے پاس کے پی میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، صدرمملکت نےفیصلہ کیاہے کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں: وکیل صدر سلمان اکرم راجہ— فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کی ایڈوائس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

صدر مملکت کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ صدرمملکت نےفیصلہ کیاہے کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیں۔

انہوں نے  بتایا کہ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کے پی میں گورنر نے اسمبلی تحلیل کی تو صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا بھی گورنر ہی کا اختیار ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تک صدر مملکت نے کےپی کی حد تک ایڈوائس واپس کیوں نہیں لی؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ صدر مملکت جلد ایڈوائس واپس لیں گے۔

صدر کے وکیل نے اعتراف کیا کہ صدر کے پاس کے پی میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں تھا، انہوں نے کے پی میں تاریخ دے کر آئینی اختیار سے تجاوز کیا۔

اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا صدر نےتاریخ کا اعلان کرکے ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین نہیں کی؟ 

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صدر مملکت ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھے۔


مزید خبریں :