Time 01 مارچ ، 2023
پاکستان

چارسدہ: انسداد بحالی منشیات سینٹر میں مریضوں کو منشیات دیے جانے اور جنسی زیادتی کا انکشاف

بحالی مرکز کے مالک اور منیجر نے نشہ دینے کا لالچ دے کر بچوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔ فوٹو اسکرین گریب
بحالی مرکز کے مالک اور منیجر نے نشہ دینے کا لالچ دے کر بچوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔ فوٹو اسکرین گریب

چارسدہ میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے قائم نجی مرکز میں علاج کی بجائے مریضوں کو منشیات دیے جانے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندنی میں نشے میں مبتلا افراد کے لیے قائم بحالی مرکز پر چھاپے کے دوران نجی بحالی مرکز سے 508 گرام ہیروئن اور 462 گرام آئس برآمد کی گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ متعلقہ نجی بحالی مرکز کے مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بحالی مرکز سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق بحالی مرکز میں منشیات کے عادی افراد کو علاج کی بجائے منشیات فراہم کی جاتی تھیں، بحالی مرکز کے مالک اور منیجر نے نشہ دینے کا لالچ دے کر بچوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کیا۔

حکام محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ ملزمان نے 12 کم عمر بچوں کو نجی بحالی مرکز میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، نجی بحالی مرکز سے نشے میں مبتلا 2 کم عمر بچوں کو بھی بازیاب کرایا گیا۔

مزید خبریں :