Time 04 مارچ ، 2023
پاکستان

رحیم یارخان اور گھوٹکی کے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کئی شہروں میں موجود

رحیم یارخان اور گھوٹکی کے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار فیصل آباد، اوکاڑہ اور جہلم سمیت ہر شہر میں موجود ہیں، مغویوں کے اہل خانہ کو تاوان کی رقم اسی شہر کے اہم فرد تک پہنچانے کا کہا جاتا ہے۔

مغویوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تصاویر اور ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جاتی ہیں اورتاوان کی رقم جمع کرکے رقم کی ویڈیو بھی وٹس ایپ کرنے کا کہا جاتا ہے۔

ڈاکوؤں کی مغویوں کے اہل خانہ سے فون پر ہونے والی کال کی درجنوں ریکارڈنگز سامنے آگئیں۔

سندھ پولیس اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، کبھی اسلحہ کی کمی کا مسئلہ بتایا جاتا ہے تو کبھی کوئی اورمسئلہ بیان کردیا جاتا ہے۔

 اغوا کار پنجاب سندھ اور بلوچستان کی پولیس کیلئے درد سر بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :