Time 08 مارچ ، 2023
کاروبار

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر سوا روپے اور اوپن مارکیٹ میں دو روپے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 12 پیسے ہے۔ 

گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 92 پیسے تھا۔ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج ایک روپیہ 25 پیسے بڑھا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 281 روپے ہوگیا ہے۔  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :