22 فروری ، 2012
ایبٹ آباد … ایبٹ آباد کے مین بازار میں ایک ہوٹل اور مٹھائی کی دکان کی بالائی منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جلد ہی دیگر عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایبٹ آباد کے مین بازار میں منگل کی رات آٹھ بجے ایک مقامی ہوٹل اور مٹھائی کی دکان کی بالائی منزل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آگ بجھانے کیلیے مقامی رضاکار اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔آگ زیادہ اور گلیاں تنگ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تقریبا دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم اس دوران کپڑوں اور جوتوں کے پانچ گودام اور پانچ دکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔