22 فروری ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے سعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس ٹریلر سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں15 باراتی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں15 باراتی زخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طور پر پیپلزمیڈیکل یونیورسٹی اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔