19 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے منگل اور بدھ کو دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کے لیے 5،5لاکھ روپے دینے کااعلان کیا ہے۔صدرنے یہ اعلان اپنی چھوٹی صاحبزادی اور انسدادپولیومہم کی سفیرآصفہ بھٹوزداری کی سفارش پرکیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو تین روز کے دوران کراچی اور صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے 9 ارکان دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے نصف درجن سے زائد خواتین ہیلتھ ورکز شامل تھیں۔