Time 24 مارچ ، 2025
پاکستان

منشیات برآمدگی کیس:عدالت کا ملزم ساحر حسن کیخلاف پولیس کاعبوری چالان قبول کرنے سے انکار

منشیات برآمدگی کیس:عدالت کا ملزم ساحر حسن کیخلاف پولیس کاعبوری چالان قبول کرنے سے انکار
فوٹو: فائل

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کےکیس میں  پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان قبول کرنے سے انکار کردیا۔

دوران سماعت  ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے پولیس چالان پر اعتراض کیا جس کے بعد  عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے26 مارچ تک پراسیکیوشن کے اعتراضات دور کرکے دوبارہ چالان پیش کرنےکا حکم دے دیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پولیس کے عبوری چالان میں نقائص کی نشاندہی کی ہے، عبوری چالان میں منشیات کی خرید وفروخت میں استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹ اور  اس کے مالک کا ذکر نہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ عبوری چالان میں شریک ملزمان کا بھی ذکر نہیں، عبوری چالان میں ساحر حسن کے خریداروں کا بھی ذکر نہیں۔


مزید خبریں :