Time 16 مارچ ، 2023
کھیل

لاہور قلندرز کا تجربہ زیادہ ہے لیکن گراؤنڈ میں مقابلہ کچھ اور طرح سے ہوتا ہے: عامر جمال

بابر اعظم نے اپنے بولرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بیک کیا تو بولروں نے یہ والی پرفارمنس دے کر دکھا دی ہے: عامر جمال— فوٹو: پی ایس ایل
بابر اعظم نے اپنے بولرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بیک کیا تو بولروں نے یہ والی پرفارمنس دے کر دکھا دی ہے: عامر جمال— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ بولر عامر جمال نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے تجربے کا مقابلہ کریں تو ان کا تجربہ زیادہ ہے لیکن گراؤنڈ میں مقابلہ کچھ اور طرح سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے پاس شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان جیسے بولرز ہیں، ہمارا پلان صرف لاہور قلندرز کو شکست دینے کیلئے ہو گا، مقابلہ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، یہ ہمارے لیے سیمی فائنل میچ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے سنسنی خیز مقابلے میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ ہم ایک دو وکٹ گرنے کے انتظار میں تھے، ٹائم آؤٹ میں کوچ نے کہا کہ پلان کے مطابق کھیلیں اور اسی کے مطابق ہمیں ہیلز اور صہیب مقصود کی وکٹیں ملیں۔

عامر جمال کا کہنا تھا کہ میں بولنگ آل راؤنڈر ہوں بولنگ پر توجہ ہوتی ہے، بیٹنگ پر بھی کام کر رہا ہوں، شکر ادا کرتا ہوں کہ آج کے اہم میچ میں بہتر پرفارمنس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، اس حوالے سے شان ٹیٹ سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا تھا کہ تیز بولنگ جارحانہ انداز میں ہوتی ہے۔

عامر جمال کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے اپنے بولرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہوں نے بیک کیا تو بولروں نے یہ والی پرفارمنس دے کر دکھا دی ہے۔

مزید خبریں :