20 دسمبر ، 2012
نیویارک…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو ورکرز کا قتل بے رحمانہ اور ناقابل معافی فعل ہے۔اقوام متحدہ کے مرکز میں پریس کانفرنس کے دوران بان کی مون نے پاکستان میں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے والے کارکنان کے قتل کی شدید مذمت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہزاروں پولیو ورکرز بغیر کسی حفاظتی انتظام کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، جن میں خواتین کا کردار قابل تعریف ہے۔ یہ لوگ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا تاریخی کام انجام دے رہے ہیں، بان کی مون نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ بچوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے کام کرنے والوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔