پاکستان
22 فروری ، 2012

خانیوال:کچاکھوہ کے قریب میلسی لنک کینال میں کشتی الٹ گئی

خانیوال:کچاکھوہ کے قریب میلسی لنک کینال میں کشتی الٹ گئی

خانیوال … خانیوال کے نواحی علاقے کچا کھوہ کے قریب میلسی لنک کینال میں کشتی الٹ گئی۔ 10 افراد کو بچالیا گیا،2 کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق کالونی شوگر ملز کے بارہ ملازمین حسب معمول ڈیوٹی ختم کرکے کشتی کے ذریعے میلسی لنک کینال عبور کرکے اپنے گاوٴں جا رہے تھے کہ وہ گنجائش سے زیادہ افرادسوارہونے سے ڈوب گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر 10 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جبکہ دو افراد محمد جعفراورشیرمحمد لاپتا ہیں ،اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں نے لاپتا افراد کی تلاش کا کام روک دیا ہے ،آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ تاہم لاپتا افراد کے اہل خانہ نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :