کھیل
Time 21 مارچ ، 2023

ویڈیو: بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پروپوز کر دیا

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پروپوز کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹیم کے ساتھ ائیر پورٹ سے جا رہے تھے۔

اس دوران ان کا مداح ویڈیو بنا رہا تھا، جیسے ہی مداح کے کیمرے کے سامنے  روہت شرما آئے تو انہوں نے مداح کو پھول دیا اور مزاحیہ انداز میں شادی کے لیے پروپوز کر دیا ۔

واضح رہے کہ ان دنوں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز جاری ہے۔

گزشتہ دنوں دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :