21 مارچ ، 2023
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر صدیق جان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
صحافی صدیق جان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ صدیق جان پولیس کا آنسوگیس شیل ساتھ لےگئے، ان سے شیل برآمدکرناہے لہٰذا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پراسیکوٹر نے بتایاکہ صدیق جان پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کرنے سے روک رہےتھے اور باہر نکال رہےتھے۔
عدالت نےصدیق جان کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق صدیق جان کوتھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمے میں 18مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤگھیراؤکے واقعات کے تناظرمیں گرفتارکیاگیا۔