پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری کر دیے۔

الیکشن کیمشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو بلے، پاکستان پیلپز پارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو ترازو، جمیعت علماء اسلام  پاکستان کو کتاب ، اے این پی کو لالٹین، ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا۔ 

تحریک لبیک پاکستان کو کرین ، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا ، نیشل پارٹی کو آری، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان الاٹ کیا گیا۔

مزید خبریں :