22 فروری ، 2012
ملتان… ملتان میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج تیسرے روز بھی سی این جی کی بندش کے باعث شہری مہنگا ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے علاقوں وہاڑی، چیچہ وطنی، خانیوال، مظفر گڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں 2 سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج تیسرے روز بھی بند ہیں جس کے باعث سی این جی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سی این جی اسٹیشن آج رات 10 بجے صارفین کے لئے کھولے جائیں گے سی این ج کی بندش اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب کمرشل گاڑیوں کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔