دنیا
Time 24 مارچ ، 2023

برازیل میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، تصادم میں 13 افراد ہلاک

ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے: حکام—فوٹو: فائل
ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے: حکام—فوٹو: فائل

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا کے علاقے میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، آپریشن میں ہیلی کاپٹرز اور مسلح گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے دوران گینگ نے پولیس سے تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں تقریباً تمام افراد مشتبہ مجرم تھے جبکہ تصادم کے دوران شمالی ریاست پارا میں کئی پولیس اہلکاروں کے قتل اور منشیات کے کاروبار میں ملوث گینگ لیڈر لیونارڈو کوسٹا بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ریو  ڈی جنیریو میں پولیس کی جانب سے گینگز کے خلاف  ایسی کارروائیاں معمول بنا لی گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :